سابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے کی گھر مشکوک پارسل کی اطلاع

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے کی گھر مشکوک پارسل کی اطلاع
کیپشن: Report of a suspicious parcel at the house of former US President Trump's son

ویب ڈیسک: امریکی ویب سائٹ "ایکسیس" نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ خطرناک مواد اور فائر ٹرکوں سے نمٹنے میں مہارت رکھنے والی ایک ٹیم کو سوموار کی سہ پہرڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے کے گھر بھیجا گیا تھا۔ یہ ٹیم اس وقت گئی جب انہیں ایک مشکوک پارسل کی اطلاع موصول ہوئی جس میں سفیدرنگ کا عجیب پاؤڈرموجود تھا۔

سابق امریکی صدرکے بڑے بیٹے ڈونلڈ جونیئر فلوریڈا میں اپنے گھر پر تھے، جب انہیں موت کی دھمکی کے علاوہ سفید پاؤڈر پر مشتمل لفافہ دریافت ہوا۔ تفتیش کار فی الحال اس پاؤڈر کی شناخت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے ترجمان نے کہا کہ "مادہ کے ٹیسٹ کے نتائج اس بارے میں غیر حتمی تھے کہ یہ کیا تھا، لیکن سائٹ پر موجود حکام کو یقین نہیں ہے کہ یہ جان لیوا پاؤڈر ہے"۔

یہ دوسری بار ہے جب ڈونلڈ جونیئر کو سفید پاؤڈر والے پارسل ملے ہیں۔

سنہ 2018ء میں ان کی اس وقت کی اہلیہ وینیسا ٹرمپ کو 12 فروری کو ایک عجیب پاؤڈر پر مشتمل خط کھولنے کے بعد احتیاط کے طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Watch Live Public News