نتھنگ کا جدید ترین موبائل A2 متعارف  کرانے کا اعلان،تشہیر کا دلچسپ طریقہ، ویڈیو وائرل

نتھنگ کا جدید ترین موبائل A2 متعارف  کرانے کا اعلان،تشہیر کا دلچسپ طریقہ، ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) نتھنگ نے اپنا جدیدترین موبائل 2 aمتعارف کرانے کا اعلان کردیا ، تشہیر کا طریقہ بھی دل چسپ ، شہریوں میں ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

  نتھنگ موبائل کمپنی نے اپنا جدید ترین موبائل 2a  پانچ مارچ کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم اس کی تشہیر کی جو ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر لانچ کی گئی ہے اس نے تو جیسے شہریوں کے دل ہی جیت لئے ہیں۔

انٹر نیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق نتھنگ کے نئے موبائل فون میں Snapdragon 8+ Gen1. متعارف کرایا جارہا ہے جبکہ اس کی فرسٹ جنریشن میں Snapdragon 778G+  موجودہے۔

اسی طرح بیٹری کی طاقت  4.700 mAh  ہے جو کہ فاسٹ چارجنگ کے ساتھدستیاب ہوگی۔

کیمرے میں  جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس سے بہتر HDR پروسیسنگ، پورٹریٹ موڈ میں اصلاحات، کم روشنی کے ساتھ بہتر تصویر  اورفوٹو گرافی ممکن ہوگی۔

 یادرہے نتھنگ فون کے بانی کارل پیئی وہ شخص ہیں جو پہلے ون پلس جیسے کامیاب اسمارٹ فون برانڈ کے شریک بانی تھے پھر اسے چھوڑ کر الگ ہوئے اور ایک نئی کمپنی نتھنگ کی بنیاد رکھی۔

  نتھنگ کمپنی نے پراسیسر کے لیے کوالکوم  سے  جبکہ کیمرے اور باقی پرزوں کے لئے سونی اور ویژنکس  کمپنیوں سے شراکت داری کی ہے ۔

کمپنی نے فون کے ساتھ 3 آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹس اور 4 سال تک اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔