نوعمر  خوبرودوشیزہ سے  شادی کا جھانسہ دیکر کچے کے ڈاکوؤں نے 70 سالہ زمیندار کو اغوا کرلیا

نوعمر  خوبرودوشیزہ سے  شادی کا جھانسہ دیکر کچے کے ڈاکوؤں نے 70 سالہ زمیندار کو اغوا کرلیا

 (ویب ڈیسک )  نوعمر خوبرو دوشیزہ سے شادی کا جھانسہ دے کر کچے کے ڈاکوؤں 70 سالہ زمیندار کو اغوا کرلیا ، رہائی کے لئے ایک کروڑ تاوان طلب کیا گیا ۔

  کچے کے ڈاکو بھی  شکار پھنسانے  کے لئے جدید آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے لگے ۔ پاکپتن میں70 سالہ شخص کو کچے کے ڈاکوؤں نے نوعمر خوبرو دوشیزہ سے  شادی کا جھانسہ دیکر  تاوان کیلئے اغوا کرلیا۔ اغوا کنندہ موبائل فون پرAIکے ذریعے نوعمر لڑکی بن کر بات کرتا رہا ۔

 رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے 70 سالہ ظہور کا دوشیزہ سے شادی کا جھانسا دے کر اغوا کیا اور اب اس کی ویڈیو بھیج کر ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو میں ملزمان نے ظہور کو زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔۔ مغوی بازیابی کیلئے دہائیاں دیتا نظر آرہاہے۔

 72 سالہ ظہور پاکپتن کے محلہ فرید نگر کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق ظہور کو 14 فروری کی شب لاپتہ ہوا، اور اب رہائی کے بدلے 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 پولیس نے واقعے کی 3 دن بعد مغوی کے بھائی ظفر کی مدعیت میں مقدمہ تو درج کرلیا۔ مگر بازیابی ابھی ممکن نہیں ہوسکی۔