کراچی: امریکا پلٹ خاتون کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، مقدمہ درج

کراچی: امریکا پلٹ خاتون کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، مقدمہ درج
کیپشن: KARACHI: The woman who returned to America was robbed by robbers, a case has been registered

ویب ڈیسک: امریکا سے کراچی آنے والی خاتون کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ملزمان خاتون سے 4 ہزار امریکی ڈالر، قیمتی موبائل، طلائی زیورات اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے طابق واردات نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں پیش آٸی۔ خاتون بیٹی سے ملاقات کے لئے امریکا سے رات گئے کراچی پہنچی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں حیدری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سفید کرولا اور دوسری گاڑی میں سوار تھے۔ ملزمان نے ائیرپورٹ سے پیچھا کیا اور حیدری کے قریب واردات کی۔ ملزمان نے گاڑی کی تلاشی کے دوران وارادت کر ڈالی۔ ملزمان نے پاسپورٹ چیک کرانے کا کہا۔ پاسپورٹ واپس مانگنے پر میری بیوی کو ڈرایا۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Watch Live Public News