پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی
کیپشن: پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

ویب ڈیسک: پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ناٸلہ کیانی نے 8485 میٹر دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

انہوں نے آج صبح نیپال میں مکالو سر چوٹی سر کر کے تاریخی سنگف میل حاصل کیا۔انہوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 35 منٹ پر مکالو سر کی۔

یاد رہے کہ نائلہ کیانی ایک باکسر بھی ہیں اور بطور ماں اپنے 2 چھوٹے بچوں کا بھرپور خیال رکھتی ہیں۔ ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے، جو پاکستان کی کسی بھی خاتون کھلاڑی کو دیا جانے والا اعلیٰ ترین سول اعزاز ہے۔