اسرائیل کی پھر رفع پر بمباری، 19 فلسطینی شہید

palestinians killed in rafa
کیپشن: palestinians killed in rafa
سورس: google

ویب ڈیسک : اسرائیلی بمباری سے رفح میں 19 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے رفح پر یہ  دو مختلف مقامات پر دو الگ الگ مکانوں کو نشانہ   بنایا۔ اسرائیلی بمباری سے ہونے والی نئی ہلاکتوں کی غزہ میں قائم وزارت صحت نے تصدیق بھی کر دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پہلی بمباری اس وقت کی جب فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کرم شالوم راہداری میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے تین کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

 اس کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی فوج نے رفح پر بمباری کرتے ہوئے ایک مکان کو نشانہ بنایا اور تین فلسطینی اہل خانہ کو ہلاک کرنے کے علاوہ متعداد افراد کو زخمی کر دیا۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اپنے اس حملے کو جوابی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ کرم شالوم راہداری میں تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوج نے اس بمباری کے نتیجے میں اس جگہ کو نشانہ بنایا یہے جو راکٹ لانچنگ کے لیے استعمال کی گئی تھی۔ اس لیے اس لانچنگ پیڈ اور اس کے ساتھ ہی واقع حماس کے انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے دوسری بار اتوار ہی کے روز رفح پر کی گئی بمباری رات کے وقت کی گئی ۔ یہ تقریبا نصف شب کا وقت تھا۔ جب اسرائیلی بمباری کا کی گئی اور کم از کم نو فلسطینی ہلاک کر دیے۔ رفح پر بمباری کے دونوں واقعات اتوار کے روز ہی پیش آئے ہیں ۔