موٹر  وے  M3 پر  ڈاکوؤں نےلیویز  اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا

 موٹر  وے  M3 پر  ڈاکوؤں نےلیویز  اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا
کیپشن: Motorway M3
سورس: web desk

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے قریب موٹر  وے  ایم تھری پر  ڈاکوؤں  نے گاڑیاں روک کر  لیویز  اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق کوئلےکا کاروبار کرنے والا سیالکوٹ کا رہائشی تاجر بلوچستان میں کوئلےکی کان پر جارہا تھا، سکیورٹی کے لیے تین لیویز  اہلکار  بھی تاجر کے ساتھ تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر کی گاڑی کو روک کر اسلحہ تان لیا۔ ملزمان نےموبائل فونز، نقدی اور  لیویز اہلکاروں سے ان کا  سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔

اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے موٹروے پر ٹرک کھڑا  کرکے اور  سامان بکھیر کر مزید تین گاڑیوں کو روکا اور  لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نےگذشتہ رات کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ صدر سمندری میں درج کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں کی عمریں 18 سے 20 سال تھیں۔