(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے وزیر اعلی سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے وزارت اعلی کے نامزد امیدوار مراد علی شاہ نے وزیر اعلی سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیاحلف کی تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں ہوئی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے حلف لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی حلف برداری تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی گورنر ہاؤس آمد پر گورنر محمد کامران ٹیسوری، سید مراد علی شاہ نےان کا استقبال کیا۔
تقریب حلف برداری میں نگران وزیر اعلیٰ مقبول باقر ، نگران کابینہ نے وزراء نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ ، نثار کھوڑو ، شرجیل انعام میمن ، ناصر حسین شاہ ، سعید غنی امتیاز شیخ بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔اس کے علاوہ مختلف ممالک کے قونصل جنرل نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔