چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کے اخراجات کی تفصیلات جاری

چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کے اخراجات کی تفصیلات جاری

پبلک نیوز: پی سی بی نے احسان مانی کے چھ ماہ کے اخراجات کی تمام تفصیل اپنی ویپ سائٹ پر جاری کر دیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئر مین پی سی بی احسان مانی کے ابتدائی چھ ماہ کے اخراجات کی تفصیل اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی جس کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ستاون لاکھ چھ ہزار روپے خرچ کیے۔

مزید تفصیلات کے مطابق احسان مانی نے رہائش کی مد میں بائیس لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے جبکہ گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں پانچ لاکھ سے زیادہ کی ر قم خرچ کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نے اپنے علاج پر اکیاسی ہزار روپے خرچ کیے ۔ اسکے علاوہ غیر ملکی دوروں پر گیارہ لاکھ پچاسی ہزار کی رقم خرچ کی گئی جبکہ اندرون ملک سفر پر نو لاکھ روپے اور سیکیورٹی گارڈ اور ملازمین کی مد میں ساڑھے تین لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔