ملک میں کورونا کے وارجاری، مہلک وائرس نے مزید 74 زندگیاں نگل لیں

ملک میں کورونا کے وارجاری، مہلک وائرس نے مزید 74 زندگیاں نگل لیں

پبلک نیوز: ملک بھرمیں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، خطرناک وائرس نے مزید 74 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 563 نئے کیس رپورٹ ہوئے، فعال کیسز 33 ہزار 820 تک جا پہنچے، کورونا سے مزید 74 اموات ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 سے زائد ہو گئی۔ مزید یہ کہ4 لاکھ 92 ہزار 207مریض کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔