اسحاق ڈار کا عمران خان کو معیشت پر لائیو مذاکرے کا چیلنج

اسحاق ڈار کا عمران خان کو معیشت پر لائیو مذاکرے کا چیلنج
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو معیشت پر لائیو مذاکرے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بار بار غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان آئیں مجھ سے مناظرہ کر لیں، عمران نیازی میں آپ کو آئینہ دکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں، پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ عمران نیازی کی وجہ سے ہیں، پاکستان کی آج کی تباہی کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹی پریس کانفرنس کی، عمران نیازی جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، عمران خان نے آج پھر ایک جھوٹ بولا، عمران کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے، ہمارے پاس دو راستے تھے، سیاست بچائیں یا ریاست، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل کی تمام ذمہ داری عمران خان اور ان کی حکومت پر آتی ہے، عمران خان ہم آپ کی تباہی کو ٹھیک کر رہے ہیں، ہم نے جی ڈی پی گروتھ 6.10 فیصد پر چھوڑی تھی، ہمارے گزشتہ دور میں ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان عمران خان کی وجہ سے آیا۔،عمران خان لیکچر نہ دیں قوم سے معافی مانگیں، وہ اس تباہی کے ذمہ دار ہیں، گزشتہ دور میں ن لیگ کو 18 گھنٹے کی بجلی لوڈ شیڈنگ ملی تھی ہم نے ختم کی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔