بالی ووڈ ایکٹر سیف علی خان کیساتھ ناخوشگوار واقعہ، معذور ہونے کا انکشاف کردیا

بالی ووڈ ایکٹر سیف علی خان کیساتھ ناخوشگوار واقعہ، معذور ہونے کا انکشاف کردیا
کیپشن: Saif Ali Khan
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری میں چھوٹے نواب کے نام سے فیمس ایکٹر سیف علی خان نے متعدد ایکشن فلمیں کیں جن کو بالی ووڈ سمیت کئی ممالک میں اچھی پذیرائی ملی، اداکار نے خود سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا کہ وہ معذور ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سیف علی خان نے کہا اگر وہ بروقت اپنے ہاتھ کی سرجری نہیں کرواتے تو ایک ہاتھ سے معذور ہوجاتے، انہوں نے کہا کہ ری سنٹلی ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال میں اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے، سیف نے بتایا کہ ان کےہاتھ میں کافی عرصے سے تکلیف تھی لیکن انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ چوٹ اتنی گہری ہے کہ سرجری کی ضرورت پڑ جائے گی۔

سیف علی خان نے کہا کہ وہ فلم ‘دیوارا’ کے لیے ایکشن سین کرتے ہوئے دوبارہ زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ہاتھ کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوگیا تھا، پھر ڈاکٹر کے مشورے پر ایم آر آئی  کروائی تو معلوم ہوا کہ ٹرائی سیپ ٹینڈن بری طرح سے پھٹ چکا ہے۔

 اداکار نے کہا کہ ڈاکٹر نے فوری سرجری کروانے کا مشورہ دیا، اگر سرجری بروقت نہ ہوتی تو میں ایک ہاتھ سے معذور ہوسکتا تھا، ہسپتال سے ڈسچارج تو ہوگیا ہوں لیکن مکمل صحتیابی کے لیے ایک ماہ آرام کرنا ہوگا۔

Watch Live Public News