سعودی وزیرخارجہ کی اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی شہزادہ فیصل کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس، کہا کشمیر ایشو پر سعودی عرب کی حمایت قابل ستائش ہے،دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیا ہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ ،کابینہ کو آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی اور حکومت سازی پر بریفنگ ، افغان امن عمل سمیت دیگر امور بھی زیرغور آئیں گے، نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 6 فی صد ریکارڈ کی گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیس رپورٹ،مزید 39 افراد جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 87 ہو گئی،59 ہزار 899 مریض زیرعلاج،2 ہزار 722 کی حالت تشویشناک ہے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کوویڈ ٹاسک فورس کا اجلاس،کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگانے کی ہدایت، مرادعلی شاہ نے واضح کیا کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کرنا پڑیں گی ،اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے لئے کمیٹی بھی قائم وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں،وزیراعظم آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے رائےلیں گے، کہا تمام جماعتوں کے اعتماد سےمضبوط الیکشن کمیشن ہی پاکستان کے مفادمیں ہے،انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پرحکومت اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتی ہے