’نابینا افراد کو سی ایس ایس امتحان کیلئے اہل سمجھا جائے‘

’نابینا افراد کو سی ایس ایس امتحان کیلئے اہل سمجھا جائے‘
لاہور ( پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں نابینا افراد کو مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کیخلاف اپیل پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس پوسٹ کیلئے آپ نے اپلائی کیا تھا اس پر تو بھرتیاں کرلی گئی ہیں۔ درخواست گزار مؤقف اختیار کیا کہ پبلک سروس کمیشن والے کسی بھی امتحان میں شرکت کا اہل نہیں سمجھتے۔ میرا معاملہ یہ ہے کہ عدالت قانون اور آئین کی روشنی میں پبلک سروس کمیشن کو ہدایت جاری کرے۔ نابینا افراد کو مقابلے کے امتحان میں شرکت کا اہل سمجھا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نابینا افراد کو اعلی پوسٹ پر بھرتی کرنے سے قبل دیگر انتظامات مکمل کرنا بھی ضروری ہیں۔ یاد رہے کہ درخواست گزار نے پراسیکیوٹر بھرتی کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کو چیلنج کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔