اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل گرفتار

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل گرفتار
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن جامشورو نے گرفتار کرلیا. حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں دائر مقدمے کے حوالے سے پیش ہوئے تھے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنے مقدمے کی سماعت پر پہنچے تھے، اینٹی کرپشن ڈائریکٹر ذیشان میمن کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا گیا. پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے ایک بیان میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اینٹی کرپشن حکام اور مقامی پولیس کی جانب سے تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں، پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے بیان میں کہا کہ ہم ذیشان میمن کو بیان دینے آئے تھے۔ ساتھی کا کہنا تھا کہ تفتیش جوائن کرنے گئے ، کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی، لاہور میں جس کیس میں گرفتار کیا تھا آج اس سلسلے میں گئے تھے۔ رہنما کے ساتھی نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو اس وقت تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔ یاد رہے رواں ماہ تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے رات گئے گرفتارکیا گیا تھا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کے مطابق حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن سندھ کو مطلوب تھے۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔