دبئی : پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی عالمی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی عالمی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔ بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، بابراعظم دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ کی موجودہ رینکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ عبداللہ شفیق 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ شاہین شاہ آٖفریدی باؤلرز رینکنگ میں چوتھے سےتیسرے نمبرپرآگئے ہیں۔