امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا علاج کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے گزشتہ شام اور آج صبح کیے گئے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انفیکشن سے صحتیاب ہونے کے بعد اب جو بائیڈن کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں اور ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں، وہ وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ ہورہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔