ویب ڈیسک: پاکستان فلم انڈسٹری اورانسٹاگرام پر 5.8 فالوورز رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے حوالے سے نئی افواہ منظر عام پر آئی ہے کہ اداکارہ نے منگنی کرلی ، اس بات نے تب زیادہ روز پکڑا جب جنت مرزا کی انگوٹھی پہنے نئی پوسٹ سامنے آئی۔
ٹک ٹاک کی دنیا میں سب سے زیادہ نام کمانے والی اسٹار جنت مرزا کی وجۂ شہرت نہ صرف اداکاری ہے بلکہ انکا فیشن سینس، دلکش ملبوسات اور بہترین لپ سنک کی مہارت بھی انہیں ایک انفرادی پہچان دلواتی ہے۔
پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘کی اداکارہ جنت مرزا کا نام ماضی میں ٹک ٹاک عمر بٹ کی ساتھ جوڑا جاتا تھا،عمر بٹ اور جنت مرزا نے ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے بناتے ایک دوسرے کو پسند کرلیا تھا بعدازاں ان لو برڈز کے درمیان قربیتں اتنی بڑھتی نظر آئیں کہ انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سال 2021 میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انکی عمر بٹ سے بات پکّی ہوگئی ہے تاہم بد قسمتی سے بات پکی ہونے کے بعد یہ رشتہ شادی تک نہ پہنچ سکا اور اس جوڑے نے سال 2023 میں اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا تھا۔
حال ہی میں جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں پہنی گئی خوبصورت انگوٹھی دکھائی۔
اس تصویر کو دیکھنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین جنت مرزا کی منگنی کا ذکر کرتے سنائی دے رہے ہیں وہیں اداکارہ کے مسٹری مین کیساتھ تہلکہ خیز ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔
منگنی کی افواہوں کو جنم دینے کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیاہ لباس میں ملبوس ایک شخص کیساتھ دیکھ کر نئے افیئر کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔
ویڈیو میں جنت مرزا جامنی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود مسٹری مین سیاہ کرتہ پاجامہ پہنے ہوئے ہیں،اگرچہ کہ مسٹری مین نے اس پوری ویڈیو میں اپنا چہرہ چھپایا ہواتھا تاہم اداکارہ جنت مرزا انکے ساتھ گزارے گئے لمحات میں خوش اور مطمین نظر آرہی ہیں۔
جنت مرزا نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن کو الفاظ سے خالی رکھا تاہم جامنی اور سیاہ دل والے اموجی نے تمام کہانی بیان کردی,سوشل میڈیا صارفین تجسس کا شکار نظر آئے،صارفین نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ،’ جنت مرزا کا اگلا نشانہ کون‘؟