کراچی: پولیس کو مطلوب ڈرگ ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار

کراچی: پولیس کو مطلوب ڈرگ ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار

کراچی(پبلک نیوز) گڈاپ کوچی کیمپ سے پولیس کو انتہائی مطلوب ڈرگ ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان سے 11 کلو سے زائد فائن کوالٹی چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کیلئے دوسرے صوبوں اور شہروں سے منشیات لیکر آتے تھے۔

گرفتار ملزمان کیخلاف ضلع ایسٹ اور ملیر میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے منشیات کے دیگر سپلائرز اور خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں زبیر خان اور افسر خان شامل ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔