مٹن کیوں نہیں کھلایا؟ ناراض دلہا نے دوسری لڑکی سے شادی کر لی

مٹن کیوں نہیں کھلایا؟ ناراض دلہا نے دوسری لڑکی سے شادی کر لی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک شادی کے موقع پر دلچسپ واقعہ سامنے آیا جب ایک دلہا شادی کی تقریب کے دوران مٹن نہ کھلانے پر اس قدر ناراض ہوا کہ اس نے دوسری لڑکی سے شادی کر لی.

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر جے پور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے محض اس لیے شادی کی تقریب کو چھوڑ دیا کہ بارات کو مٹن کا سالن نہیں دیا گیا۔ ادھر شادی کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں تاہم تقریبات شروع ہونے سے قبل دلہا کو معلوم ہوا کہ کھانے میں مٹن کی ڈش نہیں ہے جس پر وہ طیش میں آ گیا.

دلہا راما کانت پترا نے مٹن نہ ملنے کی شکایت دلہن والوں کو کی کہ تقریب میں مٹن کیوں نہیں ہے ؟ جس پر دلہن والوں نے دلہے کو منانے کی کافی کوشش کی تاہم دلہا ضد پر ڈٹا رہا اور شادی کی تقریب چھوڑ کر چلا گیا. بعدازاں اس نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا ناراضگی کے بعد اپنے ایک رشتے دار کے گھر چلا گیا اور دوسری لڑکی سے شادی کر لی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔