اداکارہ ہوں تو معیشت اور سیاست پر بات نہیں کرسکتی؟ ثمینہ پیرزادہ

اداکارہ ہوں تو معیشت اور سیاست پر بات نہیں کرسکتی؟ ثمینہ پیرزادہ
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے سوال کیا ہے کہ بطورِ اداکارہ میں معیشت اور سیاست پر بات نہیں کرسکتی؟ سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کا شمار اُن شوبز شخصیات میں ہوتا ہے ، جو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ملک کی صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں لیکن بعض دفعہ اُنہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ اب اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے ناقدین کو جواب دیا ہے .ان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ میں بھی ایک عام شہری ہوں، ملک کے حالات دیکھ کر میرا بھی دل دُکھتا ہے۔ ثمینہ پیرزادہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ صرف اس لیے میں ایک اداکارہ ہوں تو معیشت پر اور سیاست پر بات نہیں کرسکتی؟ ملک کے حالات دیکھ کر اُن کا بھی دل دُکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیر، سب خوش رہیں۔ انہوں نے اپنے ناقدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو کچھ بھی کہنے سے پہلے تھوڑی سی تحقیق کر لینی چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔