فرانس پاکستان کے ذمہ قرض موخر کرنے پر رضا مند

فرانس پاکستان کے ذمہ قرض موخر کرنے پر رضا مند
پاکستان اور فرانس کے درمیان معاہدہ طےپا گیا. فرانس پاکستان کے ذمہ قرض موخر کرنے پر رضا مند ہو گیا. اقتصادی امور ڈویژن نے معاہدے کا اعلامیہ جاری کردیا. اعلامیے کے مطابق فرانس نےپاکستان کا 10کروڑ 70لاکھ ڈالرکا قرضہ موخرکردیا، فرانس نے پاکستان کےذمہ قرض 6 سال کے لئے موخر کیا ہے. دوسری جانب پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو تیل فراہمی کی سہولت میں اضافےکی درخواست کی گئی تھی، جس بناء پر پاکستان کو اس سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے 3.6 ارب ڈالرکی سہولت ملنے کا امکان ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرکا پیکج دیا تھا، جس میں 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔