گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری: آج سےطوفانی بارشیں شروع

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری: آج سےطوفانی بارشیں شروع
کیپشن: Good news for the heat-stressed people: Stormy rains have started from today

ویب ڈیسک: گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ جس کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ جس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ جائے گا۔ 

پنجاب کا موسم:

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج سے لے کر یکم جولائی تک اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ،قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ 

جبکہ  آج سے 30جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں موسم کی صورتحال: 

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ 

چترال،لوئر اور اپر دیر،سوات،شانگلہ،بونیر،ملاکنڈ،تورغر،بٹگرام،باجوڑسمیت کوہستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 49جبکہ 18کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ ڈی آئی خان میں ریکارڈ کیا گیا۔ 

گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع دیر میں 12ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ میرکنی اور تیمرہ گرہ میں دو دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

کراچی کا موسم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کراچی میں آج بارش کا امکان نہیں ہے۔ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

جنوبی مغربی ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہےگا۔

Watch Live Public News