دردناک واقعہ، چاروں ٹانگیں کٹی مردہ اونٹی کے مالک کا بیان آگیا

دردناک واقعہ، چاروں ٹانگیں کٹی مردہ اونٹی کے مالک کا بیان آگیا
کیپشن: dead camel
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)صوبہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنری کے قریب مورجھنگو موڑ پر چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملنے کے معاملے پر پولیس کا بیان سامنے آگیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اونٹنی 30 گھنٹے پہلے بیماری کی وجہ سے مر چکی تھی، اونٹنی کی ٹانگیں مردہ حالت میں کافی دیر بعد کاٹی گئیں۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے جسم پر کسی قسم کا زخم یا چوٹ کا نشان نہیں پایا گیا,اس سے قبل اونٹنی کے مالک عبدالرشید کپری کا کہنا تھا کہ اونٹنی کچھ عرصہ سے بیمار تھی کل دوسرے اونٹوں کے ساتھ چرنے گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کا صبح گاؤں کے لوگوں کے اطلاع دینے پر معلوم ہوا ہے، ابھی معلوم نہیں ہے کہ زندہ اونٹنی کی ٹانگیں کاٹی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئیں ہیں۔

اونٹنی کے مالک کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام لگانا نہیں چاہتے ابھی معلومات کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News