ویب ڈیسک: پولیس نے مدین میں مبینہ توہین مذہب کے معاملہ پر قانون کو ہاتھ میں لینے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی جس کے بعد ملزم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے قانون ہاتھ میں لینے کے بعد ویڈیو بیان بھی دیا تھا، ملزم کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مدین میں مبینہ توہین مذہب کے معاملے پر رونما ہونے والے واقعے میں گرفتار 40 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت نے کہا کہ سانحہ مدین میں ملوث گرفتار افراد کو آج دہشت گردی کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مدین میں رونما ہونے والے واقعے کے سلسلے میں ڈھائی ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔