زمین کی رجسٹری بنوانے والوں کے لیے اچھی خبر

زمین کی رجسٹری بنوانے والوں کے لیے اچھی خبر

(ویب ڈیسک ) دانش منیر: زمین کی رجسٹری بنوانے والوں کے لیے اچھی خبر، سب رجسٹرار کے دفاتر چھٹی کے روز بھی کھلے رہیں گے ۔

محکمہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سب رجسٹرار دفاتر کو ہدایات جاری  کردی گئیں ۔ ممبر ٹیکسز زمان وٹو کی ہدایات پر سب رجسٹرار آفس اتوار کے روز بھی کام کریں گے ۔

زمان وٹو کا کہنا ہے کہ  شہری اپنی جائیداد کی رجسٹری سے متعلق اتوار کے روز بھی دفتر آسکیں گے ، صوبہ بھر کے سب رجسٹرار آفس مالی سال کے اختتامی دن پر کام جاری رکھیں، شہریوں کو 30 جون 2024 کو صوبہ بھر سے سب رجسٹرار کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

انہوں نے مزید  کہا کہ  اتوار کے روز لاکھوں لوگ اپنی اراضی سے متعلق پرانے ریٹس پر رجسٹریاں حاصل کرسکیں گے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر