شہبازگل کے بھائی کی بازیابی کیس: عدالت کا مریم نواز کو طلب کرنے کا عندیہ

شہبازگل کے بھائی کی بازیابی کیس: عدالت کا مریم نواز کو طلب کرنے کا عندیہ
کیپشن: Shahbazgul's brother's recovery case: Court's indication to summon Maryam Nawaz

ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ 

لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے مغوی کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کل مغوی کو اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلی کو بھی طلب کیا جائیگا۔ جبری گمشدگیاں آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے۔ یہ کیا طریقہ ہے کہ کیسز سے ضمانت ملے تو اسے اٹھا لو۔

جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود مغوی کو بازیاب کراکے پیش نہ کیا گیا۔ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ عدالت مغوی کی بازیابی کے لیے  سینئر پولیس افسران کی تقرری کا حکم دے۔ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس نے حراست میں لیا۔ پولیس غلام شبیر کے متعلق کچھ نہیں بتا رہی۔ وکیل نے استدعا کی کہ شہباز گل کے بھائی کی جان کو خطرہ ہے عدالت بازیاب کروانے کا حکم دے۔

Watch Live Public News