کوئی بھی ایجنسی جج کو اپروچ نہ کرے،وزیراعظم حکم جاری کریں،لاہورہائیکورٹ

کوئی بھی ایجنسی جج کو اپروچ نہ کرے،وزیراعظم حکم جاری کریں،لاہورہائیکورٹ
کیپشن: کوئی بھی ایجنسی جج کو اپروچ نہ کرے،وزیراعظم حکم جاری کریں

ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے لیے 5نکاتی ایس او پیز جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق   عدلیہ میں مداخلت پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا بڑا فیصلہ،جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے لیے 5نکاتی ایس او پیز جاری کردئیے۔ وزیراعظم آفس آئی بی اور آئی ایس آئی سمیت تمام سول اور ملٹری ایجنسیوں کو ہدایت جاری کریں کہ وہ مستقبل میں اعلی عدلیہ اور ماتحت عدلیہ کے کسی بھی جج یا ان کے عملے کو اپروچ نہ کریں۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب بھی ماتحت افسروں کو عدلیہ میں مداخلت سے روکنے کی  ہدایات جاری کریں،اے ٹی سی عدالتوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اگر کوئی حفاظتی اقدامات کرنے ہیں تو متعلقہ جج سے مشاورت اور اتفاق رائے کے بغیر نہیں کیے جائیں گے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  اے ٹی سی کے ججز اپنے موبائل میں ہر کال کو ریکارڈ کریں،پنجاب کی  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں 9مئی  کے تمام کیسز کا  ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے 4صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی سی جج سرگودھا کے معاملہ پر عدالتی عملہ تفتیش میں مکمل تعاون کرے،عدالتی عملہ سے تفتیش کی ویڈیو ریکارڈ کرکے تفتیشی ہائیکورٹ کو فراہم کرے، عدالت نے عملدرآمد رپورٹ  8 جولائی تک جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر