شمالی کوریا کا ملٹی وار ہیڈ لے جانیوالے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، امریکا، چاپان کی مذمت

شمالی کوریا کا ملٹی وار ہیڈ لے جانیوالے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، امریکا، چاپان کی مذمت

(ویب ڈیسک )   شمالی کوریا نے ملٹی وار ہیڈ لے جانے والے  درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے ۔ جاپان اور امریکا کی مذمت۔

شمالی کوریا نے کہاکہ یہ تجربہ بدھ کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے پہلے مرحلے کے ٹھوس ایندھن کے انجن کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے کہا کہ میزائل وار ہیڈز کو  جو پہلے سے طے اہداف کے لئے درست رہنمائی کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ لانچ کرنے میں کامیاب  رہا ۔  یادرہے اس تجربے کا مقصد ایک سے زیادہ آزادانہ طور پر ٹارگیٹ ایبل ری اینٹری وہیکل (MIRV) ٹیکنالوجی تیار کرنا تھا۔

 دوسری طرف جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے ترجمان لی سنگ جون نے ایک بریفنگ میں کہا، ’’آج شمالی کوریا نے کچھ انکشاف کیا، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہ محض دھوکہ دہی اور مبالغہ آرائی کا ایک ذریعہ ہے۔‘‘

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے اس لانچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

 یادرہے آج سے تیونں ممالک جنوبی کوریا ، امریکا  اورجاپان نے ممالک نے بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع کیں جن میں بحریہ کے تباہ کن جہاز، لڑاکا طیارے اور جوہری طاقت سے چلنے والے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز تھیوڈور روزویلٹ شامل تھے، جن کا مقصد میزائلوں، آبدوزوں اور فضائی حملوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانا تھا۔

Watch Live Public News