اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی کی شرط بتا دی؛ ویڈیو وائرل

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی کی شرط بتا دی؛ ویڈیو وائرل
کیپشن: mehwish hayat
سورس: Instagram

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے تاحال شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں آج تک ان کی پسند کا مرد نہیں ملا اس لیے انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دراز قد مرد سے شادی کرنا پسند کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی فیمس ایکٹرس مہوش حیات نے اپنے ہونے والے شوہر میں کچھ خوبیوں کا تذکرہ کیا ہے کہ وہ کیسا لائف پارٹنر چاہتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ظاہری خوبصورتی اور رنگت کی کوئی اہمیت نہیں البتہ انہیں لمبے لڑکے پسند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو اور اس میں دونوں اداکاروں جیسی خصوصیات ہوں۔

مہوش حیات کے مطابق انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے لیے کوئی خاص پیمانے نہیں بنا رکھے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دراز قد ہو،اپنے پسندیدہ اور شخص کو کہیں اپنے دل میں ہی چھپا رکھا ہے اور کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے سے پہلے یہ سوچتی ہیں کہ وہ مہوش حیات ہیں اور انہیں ان کے حساب سے ہی مطلوبہ شخص سے تعلقات بنانے چاہیے۔

Watch Live Public News