اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ حاصل کرگئی

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ حاصل کرگئی

ویب ڈیسک: پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ میرا بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مداح نکلیں، لگن اور محنت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی تعریف کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میرا جی کی لاہور پریس کلب میں ہونے والی میڈیا سے گفتگو کے مختصر ویڈیو کلپس وائرل ہو رہے ہیں۔ 

ان کلپس میں میرا یہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ وزیراعلی مریم نواز بہت محنتی ہیں اور عوام کے لیے لگن سے کام کر رہی ہیں۔

تاہم اب اداکارہ میرا کے بیان کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اس پر ردعمل کا اظہار کر دیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کو مریم نواز نے ری شیئر کیا ہے۔

انہوں نے مذکورہ ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی مہربانی ہے۔ 

واضح  رہے کہ جمعرات کے روز اداکارہ میرا جی نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے بیحد متاثر ہیں۔ وہ جب بھی مریم نواز کو دیکھتی ہیں تو ان سے متاثر ہوتی ہیں کیونکہ وہ بہت محنتی ہیں اور لگن سے عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News