(محمدساجد) بالی ووڈ انڈسٹری کے سپرسٹار اکشے کمار 90 دہائی میں اپنی ایکشن فلموں کی وجہ سے کافی مقبول ہوئے، اکشے نے بالی ووڈ کی ایسی متعدد سپرہٹ مویزی کیں جن پر انہیں بیسٹ ایکٹنگ کے ایوارڈ سے بھی نوازا کیا، اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ ان کا بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر چلنے والا ہے؟ اس پر اکشے نے خود ہی بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا شمار انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی سخت روٹین اور ایکشن سینز کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں، ری سنٹلی بالی ووڈ اداکار نے ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سے انٹرسٹنگ سوالات پوچھے گئے اور مزاحیہ باتیں کی گئیں، ایک سوال ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کا بیٹا بھی بالی ووڈ انڈسٹری کو جوائن کرنے والا ہے؟ اکشے نے اپنے بیٹے آراو ( Aarav)کے بارے حیران کن انکشاف کیا۔
اداکار نے بتایا کہ ’ان کے بیٹے آراو کا اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی ووڈ میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ وہ بہت سادہ انسان ہیں جنہیں سیکنڈ ہینڈ کپڑے پہننے کا شوق ہے،ہم نے کبھی بھی بیٹے کو سنیما کی طرف آنے کے لئے زور نہیں دیا اور اس نے مجھے منع کردیا ہے کہ وہ اس طرف آنا بھی نہیں چاہتا۔
اکشے کمار نے مزید کہا کہ 15 سال کی عمر میں بیٹا اپنی پڑھائی کے لئےلندن چلا گیا تھا، وہ ایک آزاد اور خود انحصاری لڑکا ہے جو اپنے کپڑے اور برتن دھونے سے لے کر کھانا بنانے تک سب کام خود کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ مہنگے کپڑوں پر بھی پیسہ خرچ نہیں کرتا اور لنڈے کے کپڑے پہنتا ہے۔