اداکارہ صبا فیصل مریم نواز کیلئے کیا کام کرتی رہیں؟ اہم انکشافات

اداکارہ صبا فیصل مریم نواز کیلئے کیا کام کرتی رہیں؟ اہم انکشافات
کیپشن: Saba Faisal
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل ان کی کپڑوں کی فیکٹری تھی جس میں وہ موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے لیے کپڑے بناتی تھیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں صبا فیصل نے شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے،دوران انٹرویو صبا فیصل نے کہا کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل میری کپڑوں کی فیکٹری تھی جس میں میں مریم نواز اور کلثوم آپ کے لیے کپڑے بناتی تھی، لیکن کراچی منتقل ہونے سے قبل مجھے وہ فیکٹری بند کرنا پڑی۔

 اداکارہ نے کہا کہ اپنا کپڑوں کا بزنس بند کرنے سے پہلے میں 6 ماہ تک سوچتی رہی کہ کیا میں یہ کروں؟ میں نے استخارہ بھی کیا اور اللہ سے رجوع کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو مجھے پچھتانا پڑے، چلتا ہوا بزنس بند کردوں۔

صبا فیصل نے کہا میں وہ بزنس بند کرکے کراچی آگئی اور مجھے آج تک اس کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے ، میں نے پھر مُڑ کے بھی نہیں دیکھا۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-05/news-1712318306-4782.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-05/news-1712318306-4782.mp4

واضح رہے کہ صبا فیصل ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل سرکاری ٹی وی پر نیوز اینکر بھی رہ چکی ہیں۔

Watch Live Public News