معروف اداکارہ کی بینائی چلی جانے پر اہم بیان آگیا

معروف اداکارہ کی بینائی چلی جانے پر اہم بیان آگیا
کیپشن: Actress Jasmine Bhasin
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جیسمین بھسین نے انکشاف کیا ہے کہ دہلی میں ہونے والے شو میں کانٹیکٹ لینس پہننے کی وجہ سے آنکھیں زخمی ہوگئیں اور نظر آنا بند ہوگیا۔

بھارتی اداکارہ و ماڈل جیسمین بھسین نے بینائی متاثر ہونے کی خبر سنا کر اپنے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، جیسمین بھسین کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جبکہ حالیہ انٹرویو میں اداکارہ و ماڈل نے اپنے ساتھ پیش آئے دردناک حادثے کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکارہ و ماڈل کے ساتھ اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ دہلی موجود تھیں اور ایک تقریب میں شرکت کی تیاری کر رہی تھیں۔ جیسمین بھسین نے جب لینس لگائے تو انہیں تھوڑی دیر بعد آنکھوں میں تکلیف ہونے لگی۔

انہوں نے بتایا کہ نہیں جانتی کہ لینس لگانے کی وجہ سے ایسا کیوں ہوا مگر آنکھوں میں درد ہونے لگا جو آہستہ آہستہ شدت اختیار کر گیا، چونکہ تقریب میں شرکت کا وعدہ کیا تھا اس لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے پہلے وہاں جانا پڑا۔

’میں نے تقریب میں چشمہ لگائے رکھا۔ جب دھیرے دھیرے بنیائی متاثر ہونے لگی اور مجھے ٹھیک سے نظر نہیں آنے لگا تو ٹیم نے سہارا دیا۔ ہم فوراً ڈاکٹر کے پاس پہنچے جنہوں نے بتایا کہ لینس پہننے سے کورنیا (قدرتی لینس) متاثر ہوا ہے۔‘

جیسمین بھسین نے بتایا کہ ڈاکٹر نے ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ دیں۔

’میں بہت تکلیف میں ہوں لیکن ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ میں چار سے پانچ دنوں میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔ آنکھوں کی اچھے سے دیکھ بھال کرنی ہے لیکن یہ آسان نہیں کیونکہ مجھے ٹھیک سے دکھائی نہیں دے رہا اور درد کی وجہ سے سونا بھی مشکل ہے۔‘

Watch Live Public News