اداکارہ مدیحہ امام کی بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں

اداکارہ مدیحہ امام کی بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں
کیپشن: Madiha Imam Bold Vacation
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام  نے متعدد سپرہٹ ڈرامے کئے جن کو دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا، اداکارہ کا ان دنوں سوشل میڈیا پر  کڑی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ ان کی نامناسب لباس میں ایسی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن کو صارفین بولڈ تصور کررہے ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کے پاپولر ڈراموں میں عشق جلیبی، دل مومن، بابا جانی، مقدر، زخم اور دشمن جان جیسے سیریلز شامل ہیں، ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل ’ بے حد ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کو خوب سراہا جارہا ہے، مدیحہ امام نے مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھیں۔

یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ مدیحہ نے ایک نوجوان بھارتی فلم ساز موجی بسر سے شادی کی جس کا تعلق ایٹا نگر، اروناچل پردیش، بھارت سے ہے، اس پر اداکارہ نےواضح کیا تھا کہ ان کے شوہر نہ تو بھارتی فلم پروڈیوسر ہیں اور نہ ہی ہدایت کار ہیں۔

ان دنوں مدیحہ امام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ وہ کھٹمنڈو، نیپال میں اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

نیپال میں کئی خوبصورت مقامات کا دورہ کیا جبکہ مدیحہ امام نے شوہر موجی اور ان کے دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے وہ مغربی طرز کا سفید لباس پہنے ہوئے ہیں جس میں جسم کا کافی حصہ نمایاں ہورہا ہے۔

تصاویرکے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین غصے سے لال پیلے ہوگئے اور کمنٹس سیکشن میں دل کھول کر تنقید کی, مدیحہ کی ایسے لباس میں تصاویر دیکھ کر ان کو بولڈ قرار دیا۔

Watch Live Public News