خانہ کعبہ کی چابی عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی

خانہ کعبہ کی چابی عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی
کیپشن: Key to Baitullah Sharif
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)بیت اللہ شریف کے کلید بردار ڈاکٹر الشیخ صالح بن زین العابدین الشیبی کی وفات کے بعد خانہ کعبہ کی چابی نئے کلید بردار عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 78 ویں محافظ الشیخ عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی خانہ کعبہ کے نئے کلید بردار ہیں۔ نئے کلید بردار الشیخ عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھے حرمین شریفین کے نگران شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعوداور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی حکومت کے تحت اس فرض کو انجام دینے میں کامیابی عطا فرمائے۔ 

واضح رہے کہ کعبہ شریف کی کنجی اس کا دروازہ بدلنے کے باوجود تبدیل نہیں ہوتی اور  رسول اللہﷺ کی وصیت کے مطابق خانہ کعبہ شریف کی چابی بنی شیبی نامی قبیلے کے پاس رہتی ہے۔

Watch Live Public News