اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت  کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت

اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت  کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت

(ویب ڈیسک ) سیشن عدالت کی جانب سے  ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں  شریک ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

سیشن عدالت نے ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ عدالت نے ملزم یاسر شامی کو مزید پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

سیشن عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے عوض ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

یاد رہے کہ  مقدمے میں دانیہ شاہ پہلے ہی ضمانت پر رہا ہیں۔

Watch Live Public News