ڈھاکا: سربراہ عبوری حکومت ڈاکٹر محمد یونس نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ڈھاکا: سربراہ عبوری حکومت ڈاکٹر محمد یونس نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کے  صدرشہاب الدین نےنوبل انعام یافتہ  ڈاکٹر محمد یونس سے حلف لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سربراہ عبوری حکومت ڈاکٹر محمد یونس نے13رکنی کابینہ سے  حلف لے لیا۔صلاح الدین احمد،ڈاکٹر آصف نذرل، عادل الرجمان خان، حسن عارف کابینہ میں شامل ہیں۔توحید حسین،ایم ڈی ناہید اسلام،آصف محمود ساجب،بریفیگیڈیر ریٹائرڈمحمد شوکت حسین،  فریدہ اختر،شرمین مرشد  بھی کابینہ کا حصہ ہیں ۔

واضح رہے کہ   بنگلہ دیش میں 17 سال بعد عبوری حکومت بننے جا رہی ہے۔

گزشتہ روز   بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے اعلان کیا تھا کہ عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری جمعرات کی شام 8 بجے منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

Watch Live Public News