(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ربیکا خان اور حسین ترین دو مقبول، نوجوان اور باصلاحیت پاکستانی ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں،گذشتہ دنوں جوڑے نے ایک شاندارتقریب میں منگنی کی، سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ربیکا خان اور ان کے منگیتر حسین ترین کی پہلی ملاقات ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں ہوئی تھی اور ان کی محبت کا آغاز وہیں سے ہوا تھا۔ انہوں نے ایک دوسرے کو طویل عرصے تک ڈیٹ کیا اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کی اور اس کے بعد انہوں نے منگنی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ربیکا خان اور حسین ترین انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی مضبوط سوشل میڈیا فالوورز رکھتے ہیں۔ ربیکا کے انسٹاگرام پر 5.6 ملین، ٹک ٹاک پر 9.9 ملین اور یوٹیوب پر 2.46 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر ربیکا خان اور حسین ترین کی ویڈیو کافی پسند کی جارہی ہے جس میں وہ دنوں بالی ووڈ کے مشہور گانے ’ چولی کے پیچھے کیا ہے‘ پر ڈانس کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی میں حسین ترین کے ساتھ ربیکا خان کی ’بات پکی‘ کا پروگرام منعقد ہوا تھا۔