چیئر مین ایچ ای سی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

چیئر مین ایچ ای سی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیئر مین ہائیر ایچوکیشن کمیشن طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ٗ ان کی مدت ملازمت آئندہ سال مئی میں مکمل ہونی تھی ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور حکومت کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگو کر دیا گیا ہے۔یطارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018میں تعینات کیا تھا۔ طارق بنوری نے مئی 2022تک 4سالہ مدت پوری کرنا تھی۔اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے اپنی ایک ٹویٹ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’عمران حکومت نے پہلے HEC کی فنڈنگ بند کر کے اسے اپاہج کیا ٗ اب اس پر حملہ کر دیا ہے- اس غیر آئینی آرڈیننس کی شدید مذمت کرتا ہوں-مجھے شک نہیں کہ حکومت ایک مخصوص ایجنڈے کیساتھ پاکستان کے تمام ادارے تباہ کر کے ملک کو implode کرنے کی طرف دھکیل رہی ہے ٗہر پاکستانی کو آنکھیں کھولنا ہونگی‘‘۔

Watch Live Public News