عدالت نے سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنیوالے مجرم کو سزا سنا دی

عدالت نے سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنیوالے مجرم کو سزا سنا دی

لاہور (پبلک نیوز) احتساب عدالت نے سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنے والے مجرم کو 7 سال کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے زین العابدین 4 کروڑ 23 لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی۔ عدالت نے عدم شواہد کے بنا پر ساتھی ملزم سلمیٰ بٹ کو بری کر دیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ زین العابدین اور سلمی بٹ کیخلاف 63 افراد نے نیب لاہور سے رجوع کیا۔ ملزمان کیجانب سے ایک ویب سائٹ بنا کر لوگوں کو بھاری منافع کا لالچ دیا۔

پراسکیوٹر نیب نے مزید کہا کہ ملزمان نے ویب سائٹ کی مدد سے 59 افراد سے 4 کروڑ 23 لاکھ اکٹھے کیے۔ ملزمان کیجانب سے کی گئی انوسٹمنٹ پر 40 فیصد پرافٹ دینے کا وعدہ کیا گیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔