بھارت: ویڈیو وائرل ہونے پر خاتون کی بیٹی سمیت خودکشی

بھارت: ویڈیو وائرل ہونے پر خاتون کی بیٹی سمیت خودکشی

ویب ڈیسک: بھارت ریاست اترپردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون نے اپنی بیٹی سمیت خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اترپردیش کے گاؤں نگراسین میں پیش آیا۔ مذکورہ خاتون اپنی بیٹی کی مبینہ نامناسب ویڈیو کے وائرل ہونے پر سخت رنجیدہ تھیں۔ مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ 22 سالہ لڑکی کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی تاہم اسے اونچی ذات سے تعلق رکھنے والا ستیائم نامی نوجوان ایک ویڈیو کے حوالے سے بلیک میل کر رہا تھا اور لڑکی کو اپنے ساتھ تعلق بنائے رکھنے پر زور دے رہا تھا۔ بعدازں 22 مارچ کو نوجوان کی طرف سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔

مقامی افراد کے مطابق ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لڑکی کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلق میں تلخی آ گئی تھی اور وہ خاندان کے افراد گزشتہ  روز سے گھر سے باہر نہیں آ رہے تھے، بدھ کے روز دونوں ماں بیٹی نے شدید صدمے کی حالت میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے بلیک میلنگ اور خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں  ستیائم نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے لڑکی کے ساتھ شادی کے بعد بھی ناجائز تعلقات استور کرنے کی کوشش کی تاہم لڑکی کے انکار پر اس نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔