سندھ میں مزارات، درگاہیں 10 روز کیلئے بند کرنیکا فیصلہ

سندھ میں مزارات، درگاہیں 10 روز کیلئے بند کرنیکا فیصلہ

کراچی (پبلک نیوز) کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ عالمی وبا کے پیش نظر سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر کے مزارات اور درگاہوں کو اگلے دس روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے سامنے آنے اور شدت اختیار کر جانے کے باعث کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کے فیصلہ کے پیش نظر 6 اپریل تک تمام مزارات اور درگاہیں بند رہیں گی۔ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔