آئیسکو ریجن میں آج ریکورڈے منایا گیا

آئیسکو ریجن میں آج ریکورڈے منایا گیا

پبلک نیوز: نادہندیگان سے واجبات کی وصولی آئیسکو ریجن میں ہفتے کا دن ریکوری ڈے کے طور پر منایا گیا۔ تمام فیلڈ اور ریونیو دفاتر بجلی واجبات کی وصولی کے لئے کھلے رہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق خصوصی مہم کے دوران 8802 ناہندگان سے 3 کروڑ 60 لاکھ سے زائد کی وصولی کی گئی۔ 70 لاکھ سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 419 میڑرز کاٹ دئیے گئے۔

چیف ایگزیکٹیو آئیسکو چودھری عبدالرزاق نے ریکوری کمپین کی براہراست نگرانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوں کی بروقت ادائیگی بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ضروری ہے۔ صارفین قومی اور اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بجلی کے بل بروقت ادا کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔