سیاسی پاور شو کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمراں جماعت (پی ٹی آئی) کا پنڈال سج گیا۔لاہور، پشاور، ملتان، مظفر آباد اور مختلف شہروں سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کی منزل اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ ہے۔کراچی سے پی ٹی آئی کی اسپیشل ٹرین بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی کے کارکن مختلف شہروں، دیہات سے قافلوں کی صورت میں اپنے لیڈر عمران خان کے حق میں نعرے بلند کرتے جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں. 36 کنٹینروں سے سجا اسٹیج پریڈ گراؤنڈ کی جلسہ گاہ میں 36 کنٹینروں کی مدد سے اسٹیج سج گیا، مرکزی قیادت کے لیے خصوصی کنٹینر بنایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے اور 800 کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے تاریخی جلسہ کرنے اور 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا چیلنج دیا ہے۔انہوں نے اس جلسے میں قوم کو سرپرائز دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کال پر دیا گیا جلسہ اور اس سے منسلک ٹویٹر کے ہاش ٹیگ پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈز .. pic.twitter.com/Tx07Q3cJQ6
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 27, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کےاسلام آبادمیں ''امربالمعروف''کے موضوع پر جلسہ عام کے حوالے سے ٹوئٹر پر کئی ٹرینڈ چل رہے ہیں . ٹوئٹر پر #امربالمعروف #IamImranKhan #جاگ_اٹھا_ہےسارا_پاکستان #چلو_چلو_عمران_کے_ساتھ #27MarchJalsa کے نام سے مختلف ٹرینڈ چل رہے ہیں.