ویب ڈیسک: عاشق سے ملنے سے روک ٹوک پر لڑکی نے ڈھائی سالہ بھتیجی کو پانی والی ٹینکی میں پھینک کر اوپر سے ڈھکن بند کردیا، کم سن بچی چیختے چیختے دم توڑ گئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق راجستھان کے چورو ضلع کی رہائشی 21 سالہ مایا پاریکھ کو اس کے بھائی نے بوائے فرینڈ سے ملنے سے منع کیا تھا، جس پر انتقام کی آگ میں اندھے ہوکر اس نے اپنی ڈھائی سالہ معصوم بھتیجی کو پانی کے ٹینک میں پھینک کر اوپرسےڈھکن بند کر کے اندھیرے پانی میں چھوڑ کر قتل کر دیا۔
معاملہ کمسن بچی کی موت کے ساتھ ختم نہیں ہوا۔ مایا نے اس کے بعد اپنی بھتیجی کی بے جان لاش کو ایک پلاسٹک کے تھیلے میں لپیٹ کر گھاس کے گڑھے کے درمیان چھپا دیا۔
تاہم معاملہ زیادہ دیر تک چھپا نہیں رہ سکا۔ پولیس نے سرکل انسپکٹر دلیپ سنگھ کی قیادت میں تیزی سے تفتیش کرتے ہوئے مایا پاریک کے گھر کی حدود سے لاش برآمد کرکے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا اور تین دن کا پولیس ریمانڈ پر لے لیا ۔
یادرہے یہ ساری داستان گھر میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگئی جو کہ اس خوفناک فعل کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔