شمالی وزیرستان: پاک فوج نے عوام کو صاف پانی کی سہولت فراہم کردی

ویب ڈیسک: امن و خوشحالی کی طرف ایک اور قدم، پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے عوام کو صاف پانی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور ماڑی پیٹرولیم کے باہمی تعاون سے سپین اور شیواہ میں دو آر او پلانٹ تعمیر کر لیے گئے ہیں۔ پلانٹ سے مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔ 

پلانٹ کی تعمیر کے بعد آلودہ پانی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک میں مدد ملے گی۔ افتتاحی تقریب میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاقے کے عوام نے پاک فوج اور ماڑی پٹرولیم کا شکریہ ادا کیا۔

عوام نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں آر او پلانٹ کا افتتاح عوام کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔