سکھ رہنما کا قتل: مودی سرکار کے کرائے کے قاتلوں کی کینیڈین کورٹ میں پیشی

سکھ رہنما کا قتل: مودی سرکار کے کرائے کے قاتلوں کی کینیڈین کورٹ میں پیشی
کیپشن: Murder of Sikh leader: Modi government's hired killers appear in Canadian court

ویب ڈیسک: مودی سرکار کے گرد قانون کا گھیرا ہر گزرتے دن کے ساتھ تنگ ہورہا ہے۔ کینیڈین سرزمین پر مودی کی جانب سے ہونے والی قتل و غارت پہلے ہی عالمی سطح پر آشکار ہوچکی ہے۔ 

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو کینیڈا میں ایک گردوارے کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ستمبر 2023 میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا کہ تفصیلی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی سرکار ملوث ہے۔

فائیو آئیز جیسی عالمی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بھی جسٹن ٹروڈو کے دعوے کی تصدیق کی۔ 3 مئی کو رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی جانب سے ایڈمونٹن، البرٹا میں 3 بھارتی شہریوں کو فرسٹ ڈگری قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ہونے والے بھارتی شہریوں میں کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار شامل ہیں جو کہ کینیڈا میں 5 سالوں سے عارضی شہری کے طور پر مقیم ہیں۔ 7 مئی 2024 کو گرفتار شدہ بھارتیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

تینوں بھارتی شہریوں کو عدالت کی جانب سے 21 مئی کو برٹش کولمبیا پروونشل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ ہردیپ سنگھ نجر قتل مقدمے کی سنوائی کے دوران کورٹ روم تحریک خالصتان کے بےشمار حامیوں سے بھرا تھا۔ 

عدالت کے باہر بھی 100 سے زائد افراد خالصتان کے پرچم اٹھائے کھڑے، مودی کیخلاف نعرے بازی میں مصروف نظر آئے۔ عدالت کے باہر کھڑے سکھوں نے مودی سرکار کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 

سکھوں نے مودی سرکار کیخلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے اور تحریک خالصتان کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے گرفتار شدہ قاتلوں اور مودی سرکار کے مابین تعلق اور رابطے کے بارے میں بتایا کہ “ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تمام تحقیقات مودی سرکار کی جانب اشارہ کررہی ہیں”۔

امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش کرنے والے بھارتی شہریوں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں نکھل گپتا جیسے ڈرگ ڈیلر بھی شامل ہیں۔ امریکا میں بھی مودی سرکار اور بھارتی شہریوں کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر کی جانب سے بھی 6 مئی کو بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ " کینیڈا اور امریکا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور بھارت کو بھی اس معاملے پر سنجیدگی دکھانی چاہیے"۔

کیا مودی اس بار بھی اپنے من گھڑت پروپیگنڈوں اور جھوٹ کی بنیاد پر اپنے آپ کو قانون کی گرفت سے بچا پائے گا؟