حج پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

حج پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: Pilgrims of Hajj
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے پالیسی مرتب کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کا اجرا نہ ہونے کے سبب عازمین حج شدید پریشانی کا شکار تھے، اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی کوششیں رنگ لے آئیں، اب پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت دہری شہریت کے حامل عازمین حج کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہوگی، سات دن میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی اور عارضی پاسپورٹ جاری ہوگا۔

  وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ کے حکام سے رابطہ کر کے صورت حال سے آگاہ کیا تھا، 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ 3 روز میں پاسپورٹ فراہمی ممکن بنائی گئی تھی، بر وقت پاسپورٹ نہ ملنے سے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل متاثر ہو رہا تھا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ حکام نے عازمین حج کو فوری پاسپورٹ فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

Watch Live Public News