خاتون کی بدتمیزی برداشت کرنے والا پولیس اہلکار سامنے آگیا

خاتون کی بدتمیزی برداشت کرنے والا پولیس اہلکار سامنے آگیا
خاتون کی بدتمیزی برداشت کرنے والا پولیس اہلکار سامنے آگیا۔ شہری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کانسٹیبل شہباز کی ویڈیو کے گرویدہ ہوگئے۔ لانگ مارچ کے دوران ایک مشتعل خاتون نے کانسٹیبل شہباز کے ساتھ غلیظ زبان کا استعمال کیا اور اشتعال دلوانے کی کوشش کی، جس پر کانسٹیبل نے بہت زیادہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا۔ محمد شہباز نامی یہ پولیس اہلکار لاہور میں تعینات ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد شہباز نے بتایا کہ میں اس وقت پی ٹی ایس روات راولپنڈی میں لوئر کلاس کورس کیلئے زیر تربیت ہوں۔ پولیس اہلکار محمد شہباز کا کہنا تھا کہ اس وقت میں پنجاب کانسٹیبلری بٹالین 5 عباس لائن لاہور میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں۔ شیر جوان اہلکار نے بتایا کہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ اسلام آباد میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ ہمیں پتا چلا کہ کچھ لوگ درختوں کو آگ لگا رہے ہیں۔ https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1529910992548896769?s=20&t=k8p-QRWmdhPZZCxuHou0Hg اس نے بتایا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقررہ جگہ پہنچا اور وہاں موجود لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ادھر سے یہ خاتون میرے پیچھے پڑ گئی اور گندی اور غلیظ زبان کا استعمال شروع کر دیا۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ خاتون میرے ساتھ انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کر رہی تھی لیکن اس کے باوجود میں نے برداشت اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا۔ کیونکہ یہ میری ٹریننگ اور تربیت کا حصہ ہے۔ https://twitter.com/wahab_ahqar/status/1529917530181095448?s=20&t=9rOERVrW_lztTUqOkRlWOg شہباز کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس ٹریننگ کے دوران یہ لازمی سکھایا جاتا ہے کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں۔ اور ان کی عزت وتکریم کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہمیں ٹریننگ دی جاتی ہے کہ چاہے کوئی بھی سچویشن کیوں نہ ہو، کبھی اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔